Islamic Religion

I will provide all the information about Islam...

Recent Posts

Ads Here

ہفتہ، 2 دسمبر، 2017

صلاۃ و سلام ﷺ













نبیﷺ کا چوتھا حق آپﷺ پر درود سلام بھیجنا ہے ۔
اللہ تعالی کا ارشاد ہے ؛
ترجمہ: بے شک اللہ تعالی اور اس کے فرشتے درود سلام بھیجتے ہیں نبی پر  اے ایمان والو تم بھی آپ پر درود بھیجا کرو اور خوب سلام بھیجا کرو۔
اس آیتِ شریفہ میں اللہ تعالی نے مسلمانوں کو حکم دیا ہے کہ وہ رسول ﷺ پر درود بھیجا کریں مگر اس کی تعبیر اس طرح فرمائی کہ پہلے اللہ تعالی نے خود اپنا اور اپنے فرشتوں کا رسولﷺ  پر درود بھیجنے کا ذکر فرمایا ، اس کے بعد عام مومنوں کو اس کا حکم دیا جس میں آپ کے شرف اور عظمت کو اتنا بلند فرما دیا کہ جس کام کا حکم مسلمانوں کو دیا جاتا ہے وہ کام ایسا ہے  کہ خود اللہ تعالی اور فرشتے بھی وہ کام کرتے ہیں ۔
نبیﷺ پر اللہ تعالی کی صلوتہ بھیجنے سے مراد رحمت بھیجنا ہے اور فرشتوں اور مومنوں کی صلوتہ بھیجنے سے مراد اللہ تعالی سے رحمت کی دعا کرنا ہے۔
لہزا عام مومنین جن پر رسولﷺ کے احسانات بے شمار ہیں ان کو تو اس عمل کا برا اہتمام کرنا چاہئے، اور ایک فائدہ اس تعبیر میں یہ بھی ہے  کہ اس سے درود و سلام بھیجنے والے مسلمان کی ایک بہت بڑی فضیلت ثابت ہوئی کہ اللہ تعالی نے ان کو اس کام میں شریک فرما لیا جو کام اللہ تعالی خود بھی کرتے ہیں اور فرشتے بھی۔
اس آیت میں اللہ تعالی نے مومنوں کو حکم دیا کہ وہ رسول ﷺ پر درود و سلام بھیجا کریں ۔ سورہ احزاب کی مزکور ہ آیت کی روشنی میں مسلمانوں پر زندگی میں کم از کم ایک مرتبہ درود شریف پڑھنا فرض ہے، خواہ میں پڑھ لیا جائے ، یا غیر نماز میں اس سے اس آیت کا فریضہ ادا ہو جاتا ہے ، وہ الگ بات ہے کہ دوسرے موقع پر درود شریف پڑھنا سنت و مستحب اور انتہائی فضیلت کا باعث ہے اور احادیث سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ جب آپﷺ کا ذکر مبارک آئے ، تو کلام کرنے اور سننے والے پر اس وقت درود واجب ہو جاتا ہے ۔
البتہ اگر ایک مجلس میں آپﷺ کا ذکر مبارک ایک سے زیادہ مرتبہ آئے ، تو صرف ایک مرتبہ درود پڑھنے سے واجب ادا ہو جاتا ہے ، لیکن مستحب یہ ہے کہ جتنی مرتبہ آپﷺ کا ذکر مبارک کرے یا سنے  تو ہر مرتبہ درود بھیجے۔

رسولﷺ پر درود بھیجنا افضل ہے۔
اس سلسلہ میں چند احادیث ملاخظہ فرمائیں  ہیں۔
حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہےکہ؛
ترجمہ: رسولﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو مجھ پر ایک دفعہ  درود پڑھے گا اللہ تعالی اس پر دس مرتبہ رحمت بھیجے گا۔
حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ؛
ترجمہ:رسولﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو مجھ پر ایک دفعہ درود پڑھے اللہ تعالی اس پر دس دفعہ رحمت بھیجتے ہیں اور اس کی دس خطاؤں کو معاف فرما دیتے ہیں ۔
اور حضرت عبدالرحمٰن بن عوف سے روایت ہے کہ؛ 
ترجمہ؛نبیﷺ نے فرمایا کہ میں نے اس نعمت پر سجدہ شکر کیا جو اللہ تعالی نے میری امت کی طرف مجھ کو عطا فرمائی ہے کہ جو مجھ پر ایک دفعہ درود پڑھے گا تو اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جائیں گی اور اس کے دس خطائیں معاف کی جائیں گی۔





کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں