Islamic Religion

I will provide all the information about Islam...

Recent Posts

Ads Here

پیر، 11 دسمبر، 2017

نماذ چھوڑنے پر وعید و عتاب کا بیان





نماز نہ پڑھنے کا گناہ








حدیث کی کتابوں میں نماز نہ پڑھنے پر بہت سخت عذاب ذکر کیے گیئے ہیں ۔نمونے کے طور پر چند حدیثین  ذکر کی جاتی ہیں ۔ سچّی خبر دینے والے کا ایک ارشاد بھی سمجھ دار کے لیے کافی تھا ۔ مگر حضورﷺ کی شفقت کے قربان کہ آپ نے کئی کئی طرح سے اور بار بار اس چیز کی طرف متوجّہ فرمایا کہ ان کے نام لیوا ان کی امت کہیں اس میں کوتاہی نہ کرنے لگے ۔ پھر افسوس ہے ہمارے حال پر کہ ہم حضورﷺ کے اس اہتمام کے باوجود نماز کا اہتمام نہیں کرتے اور بے غیرتی اور بے حیائی سے اپنے کو امّتی اور مُتَّبِع رسول اور اسلام کا دھنی بھی سمجھتے ہیں۔
حدیث میں آیا ہے؛
حضورﷺ کا ارشاد ہے کہ نماز چھوڑنا آدمی کو کفر میں ملا دیتا ہے ۔ ایک جگہ ارشاد ہے کہ بندہ کو کفر سے ملانے والی چیز صرف نماز چھوڑنا ہے ایک جگہ ارشاد ہے کہ ایمان اور کفر کے درمیان نماز چھوڑنے کا فرق ہے۔
اس قسم کا مضمون اور بھی کئی حدیثوں میں آیا ہے ۔ ایک حدیث میں آیا ہےکہ ابر کے دن نماز جلدی پڑھا کرو کیونکہ نماز چھوڑنے سے آدمی کافر ہو جاتا ہے  یعنی کہیں ایسا نہ ہو کہ ابر کی وجہ سے وقت کا پتا نہ چلے اور نماز قضا ء ہو جائے اس کو بھی نماز چھوڑنا ارشاد فرمایا ۔ کتنی سخت بات ہے کہ نبی ﷺ نماز چھوڑنے والے پر کفر کا حکم لگاتے ہیں ۔
ایک اور حدیث میں آیا ہے ؛
  حضرت عبادہ کہتے ہیں کہ مجھے میرے محبوب حضورﷺ  نے سات نصیحتیں کی ہیں جن میں چار یہ ہیں اوّل! یہ کہ اللہ کا شریک کسی کو نہ بناؤ چاہے تمھارے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے جایئں یا تم کو جلا دیا جائے یا تم کو سولی پر چڑھا دیا جائے ۔دوسری! یہ کہ جان بوجھ کر نماز نہ چھوڑو۔ جو جان بوجھ کر نماز چھوڑ دے وہ مذہب سے نکل جاتا ہے ۔تیسری ! یہ کہ اللہ تعالی کی نا فرمانی نہ کرو کہ اس سے اللہ تعالی ناراض ہو جاتے ہیں ۔ چوتھی یہ ہے کہ شراب نہ پیو وہ ساری خطاؤں کی جڑ ہے۔
ایک دوسری حدیث میں حضرت ابو الرّرَدا بھی اسی قسم کا مضمون نقل فرماتے ہیں کہ مجھے میرے محبوب نے وصیت فرمائی کہ اللہ کا شریک کسی کو نہ بناؤ چاہے تمھارے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے جایئں یا تم کو جلا دیا جائے یا تم کو سولی پر چڑھا دیا جائے ۔دوسری! یہ کہ جان بوجھ کر نماز نہ چھوڑو۔ جو جان بوجھ کر نماز چھوڑ دے وہ مذہب سے نکل جاتا ہے ۔تیسری ! یہ کہ اللہ تعالی کی نا فرمانی نہ کرو کہ اس سے اللہ تعالی ناراض ہو جاتے ہیں ۔ چوتھی یہ ہے کہ شراب نہ پیو وہ ساری برائیوں کی کنجی ہے۔
ایک حدیث میں آیا ہے ؛
حضورﷺ کا ارشاد ہے کہ جس شخص کی ایک نماز بھی فوت ہو گئی وہ ایسا ہے گویا اس کے گھر کے لوگ اور مال سب چھین لیے گئے ہوں۔
نماز کا ضائع کرنا اکثر بال بچوں کی وجہ سے ہوتا ہے کہ ان کی خیر خبر میں مشغول رہے یا مال و دولت کمانے کے لالچ میں ضائع کی جاتی ہے ۔حضورﷺ کا ارشاد ہے  کہ نماز کا ضائع کرنا انجام کے اعتبار سے ایسا ہی ہے گویا بال بچّے اور مال و دولت سب ہی چھین لیا گیا اور وہ اکیلا کھڑا رہ گیا یعنی جتنا خسارہ اور نقصان اس حالت میں ہے اتنا ہی نماز کے چھوڑنے میں ہے یا جس قدر رنج و صدمہ اس حالت میں ہو اتنا ہی نماز کے چھوٹنے میں ہونا چاہیے۔
ایک اور حدیث میں آیا ہے ؛
نبیﷺ کا ارشاد ہے کہ جو شخص دو نمازوں کو بلا کسی عذر کے ایک وقت میں پڑھے وہ کبیرہ گناہوں کے دروازوں میں سے ایک دروازے پر پہنچ گیا۔
حضرت علی فرماتے ہیں کہ حضورﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تین چیزوں میں تاخیر نہ کرو ۔پہلی، نماز جب اس کا وقت ہو جائے۔ دوسری ،جنازہ جب تیار ہو جائے۔ تیسری، بے نکاحی عورت جب اس کے جوڑ کا خاوند مل جائے( یعنی فوراََ نکاح کر دینا ) بہت سے لوگ جو اپنےآپ کو دیندار سمجھتے ہیں گویا نماز کے پابند بھی سمجھے جاتے ہیں ۔وہ کئی معمولی بہانہ سے ، سفر کا ہو دوکان کا ہو ۔ ملازمت کا ہو ، گھر آکر اکھٹی پڑھ لیتے ہیں ۔ یہ کبیرہ گناہ ہے کہ بلا کسی عزر کے بیماری وغیرہ کے نماز کو اپنے وقت پر نہ پڑھا جائے ۔ گویا بالکل نماز نہ پڑھنے کے برابر گناہ نہ ہو لیکن بے وقت نماز پڑھنے کا بھی سخت گنا ہے اس سے خلاصی نہ ہوئی۔

  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں