Islamic Religion

I will provide all the information about Islam...

Recent Posts

Ads Here

پیر، 4 دسمبر، 2017

ماہِ ربیع الاوّل کے چند پہلی ہجری کے اجمالی واقعات



صرف اللہ ہی سے مانگو







ماہِ ربیع الاوّل 1 ہجری: میں مسجد قبا کی تعمیر ہوئی۔
آپﷺ جب ہجرت فرما کر مدینہ طیبہ کی طرف روانہ ہوئے تو شہر سےکچھ پہلے چند روز کے لیے ٹھہر گئے۔تھے مسجد تو تھی ہی نہیں ، دو دن تین دن تک گھر میں نماز پڑھتے رہے، پھر ایک جگہ منتخب فرما کر مسجد بنانے کا ارادہ فرمایا ۔ تعمیری کام میں بنفسِ نفیس سیدالانبیاء سرورِ کائناتﷺ شریک رہے۔ وزنی وزنی پتھر اٹھانے سے کمر مبارک زخم کھانے لگی ۔صحابہ کے منع کرنے کے باوجود آپﷺ برابر محنت فرماتے رہے اور اللہ تعالی کے گھر میں تعمیر میں ہمہ تن مصروف رہے  تعمیر میں پہلا پتھر آپﷺ نے اور دوسرا ابو بکر صدیق نے اور تیسرا عمر فاروق نے رکھا تھا اور اسی مسجد کی شان میں آیت نازل ہوئی؛
لَمَسْجِدٌ اُسِّسَ عَلیٰ التَّقْوٰی۔

ماہِ ربیع الاول 3 ہجری: میں حضرت امِ کلثوم بنتِ رسولﷺ اور حضرت عثمان کا نکاح ہوا۔

اس سے پہلے حضرت عثمان کے نکاح میں حضرت امِ کلثوم کی بڑی بہن حضرت رقیہ تھیں، جب رقیہ کا انتقال ہو گیا تو آپ پر اللہ کی طرف سے حضرت جبرائیلؑ دوسری بیٹی حضرت امِ کلثوم سے نکاح کرنے کا حکم لے کر نازل ہوئے اور آپ نے نکاح فرما دیا ، اس طرح حضرت عثمان غنی کو  حضورﷺ سے دوہری دامادی کا شرف حاصل ہوا ، اور اسی وجہ سے آپ کو ذوالنورین کہا جاتا ہے۔

ماہِ ربیع الاول 5 ہجری: میں غزوہ دومتہ الجندل ہوا۔
آپﷺ کو اطالاع ہوئی کہ دومتہ الجندل بستی میں کفار جمع ہیں اور راہ گیر کو لوٹتے ہیں ، اور آہستہ اہستہ مدینہ کی طرف بڑھ رہے ہیں ، تو ایک لشکر کے ساتھ آپﷺ ان کی طرف روانہ ہوئے، جب انہیں اطلاع ہوئی تو وہ بھاگ نکلے ، تعاقب بھی کیا گیا ، مگر ایک شخص محمد بن سلمہ کے علاوہ اور کوئی ہاتھ نہ آیا ، محمد بن مسلمہ بعد میں بخوشی اسلام لے آئے۔

ماہِ ربیع الاول12 ہجری: میں قرقیسیا فتح ہوا۔
قادسیہ ، مدائن ، جلولاء میں کفار پے در پے ہزیمت اٹھا کر اب ھیت نامی جگہ میں جمع ہو رہے تھے ، اور ھر قل کے حکم سے امیرِ لشکر حضرت سعد بن ابی وقاص نے حضرت عمر بن مالک کو ھیت کی فتح کے لیے ایک لشکر کے ساتھ روانہ کیا ، اہلِ ھیت تو خندقیں کھود کر محصور ہو کر بیٹھ گئے حضرت عمر بن مالک نے جب دیکھا کہ فتح اتنی جلدی نہیں ہونے کی تو کچھ فوج کو یہاں چھوڑ کر باقی کی فوج کے ساتھ قریبی علاقے قرقیسیا کی فتح کے لیے روانہ ہو گئے اور ان پر غلبہ حاصل کیا۔
   
ماہِ ربیع الاول 18 ہجری:میں صحابی رسول حضرت معاذ بن جبل کی وفات ہوئی۔
آپ نےغزوہ بدر میں بھی شرکت فرمائی ، اور ان چار صحابہ کرام میں آپ بھی شامل تھے ، جنھوں نے حضورﷺ کی زندگی میں قرآن مجید جمع کیا ، صحابہ کرام میں حلال اور حرام کو سب سے زیادہ سمجھنے والے آپ تھے ، آپ کی وفات شام میں طاعون کے مرض سے ہوئی۔

ماہِ ربیع الاوّل 20 ہجری: میں ام المومنین حضرت زینب بنتِ حجش کی وفات ہوئی۔
 تین ہجری میں حضورﷺ نے  ان سے وحی کے ذریعے حکم ہونے پر نکاح فرمایا ، حضرت زینب  باقی ازواجِ مطہرات پر اس کی وجہ سے فخر کیا کرتی تھیں ، کہ ان کی وجہ سے پردے کی آیت نازل ہوئی، حضورﷺ کی وفات کے بعد  ازواجِ مطہرات میں سے سب سے پہلے آپ ہی کے وفا ت ہوئی۔ 50 سال کی عمر میں آپ کا انتقال ہوا ، اور حضرت عمر نے آپکی نمازِ جنازہ پڑھائی۔

ماہِ ربیع الاوّل 86 ہجری: میں حجاج بن یوسف نے واسط نامی شہر تعمیر کیا ۔
اس شہر کے تعمیر کرنے کا سبب یہ ہوا کہ حجاج نے ایک راھب کو گدھی پر سوار دیکھا ، جب وہ واسط مقام کی جگہ پر پہنچا تو اس گدھی نے پیشاب کیا ، تو اس راھب نے اتر کر ساری جگہ کو کھود کر اس ساری مٹی کو دجلہ میں پھینک دیا ، حجاج نے جب دیکھا  تو اس سے اس کی وجہ پو چھی ، اس نے کہا کہ اصل میں ہماری کتابوں میں یہ بات موجود ہے  کہ یہاں پر ایک مسجد بنائی جائے گی اور اس میں قیامت تک اللہ کے نام کی عبادت ہو گی ، تو حجاج نے یہاں پر واسط شہر کی بنیادیں رکھیں اور اس جگہ پر مسجد بنائی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں