Islamic Religion

I will provide all the information about Islam...

Recent Posts

Ads Here

بدھ، 29 نومبر، 2017

رسول کی اطاعت کے فوائد و منافع اور مخالفت کے نتائج و عواقب




اللہ اور اس کے رسولﷺ کی اطاعت 






بہت سی آیات اور احادیث ایسی بھی ہیں جن میں "رسول کی اطاعت و اتباع" کے فوائد و منافع اور اس کے مقابلہ میں مخالفت کے نتائج و عواقب کا تذکرہ کیا گیا ہے۔
چناچہ ایک مقام پر ارشاد ہے ؛
ترجمہ: اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کا کہا مان لے گا تو ایسے لوگ ان حضرات کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ تعالی نے انعام فرمایا یعنی انبیاء ، صدیقین ، شہداء اور صالحین کے ساتھ اور ان لوگوں کی رفاقت بہت ہی اچھی ہے۔
فائدہ:
اللہ تعالی اور اس کے رسول کی مکمل اطاعت کرنے والے ان حضرات کے ساتھ ہوں گے جو اللہ کے نزدیک معزز ہیں اور مقبول ہیں ، جن کے چار درجے بتلائے گئے ہیں ۔
انبیاء۔
صدیقین۔
شہداء۔
صالحین۔
چناچہ اللہ تعالی کا فرمان ہے ؛
ترجمہ:بتلا دیجئے ہم کو رستہ سیدھا ان لوگوں کا جن پر آپ نے انعام فرمایا ۔
اللہ تعالی نے اپنے بندوں پر لازم کیا ہے کہ وہ ہر نماز میں ان لوگوں کے رستے پر چلنے کی دعا کیا کریں ، جن پر اللہ تعالی نے انعام فرمایا اور وہ لوگ جن پر اللہ تعالی نے انعام فرمایا وہ گزشتہ آیت میں مزکور ہیں ۔
اور یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ یہ نعمت بھی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرنے سے ہی حاصل ہو سکتی ہے۔
اور رسولﷺ کی ذات ایسی ہے کہ جس کی اتباع کر کے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔
جیسا کہ ارشاد ہے؛
ترجمہ: تمہارے لیے اللہ کے رسول کی زندگی بہتریں نمونہ ہے۔اور اس شخص کے لیے جو اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہو ۔
ایک اور جگہ ارشاد ہے ؛
ترجمہ: اے نبی آپکو اللہ کافی ہے اور ان مومنوں کو جو تیری پیروی کر رہے ہیں ۔
اور جس طرح آپ ﷺ کی اطاعت اور فرمانبرداری عظیم الشان عمل ہے ، اور اللہ تعالی نے اس کا ذکر اپنی اطاعت کے ساتھ فرمایا ہے، اسی طرح اس کے مقابلہ میں آپﷺ کی نافرمانی بھی سخت گناہ اور نقصان کی چیز ہے ، اور اس کا ذکر بھی اللہ تعالی نے اپنی نا فرمانی کے ساتھ فرمایا ۔
چناچہ ایک جگہ پر اللہ تعالی کا ارشاد ہے۔
ترجمہ: اور جو شخص اللہ تعالی کی اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا اور اس کی مقرر حدوں سے آگے نکلے گا اسے جہنم میں ڈال دے گا جس میں وہ ہمیشہ رہے گا ایسوں کے لیے رسوا کن عذاب ہے ۔
اور نافرمانی کرنے والے قیامت کے دن حسرت سے یہ کہیں گے ؛
ترجمہ: کاش کہ ہم لوگ اللہ کی اطاعت کرتے اور اس کی اور اس کے رسول اتباع کرتے (تو آج یہ برا انجام دیکھنا نہ پڑتا )۔
ایک اور مقام پر ارشاد ہے؛
ترجمہ: اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کا مخالف ہو تو بے شک اللہ سخت عذاب دینے والا ہے ۔
اور ایک مقام پر ارشاد ہے؛
ترجمہ: اور نہ کسی مسلمان مرد عورت کو پہنچتا ہے جب کہ اللہ و رسول کچھ حکم فرما دیں تو انہیں اپنے معاملہ کا کچھ اختیار رہے ،اور جس نے اللہ اور اس کے رسول کی نا فرمانی کی تو وہ صریح گمراہ ہوا ۔





کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں