امت پر رسولﷺکا دوسرا حق یہ ہے کہ آپ سے محبت رکھی جائے۔
رسولﷺ کے احکام کا ایسا اتباع مقصود نہیں جیسے عام دنیا کے احکام کا اتباع جبراََ قہراِِ کرنا پڑتا ہے بلکہ وہ اتباع مقصود ہے جو عظمت و محبت کا نتیجہ ہو ، یعنی رسولﷺ کی عظمت و محبت دل میں اتنی ہو کہ اس کی وجہ سے آپ کے احکام کی اتباع پر مجبور ہو۔

اس وجہ سے نبی ﷺ کی محبت بھی آپ کے حقوق میں داخل ہو گئی ۔
اللہ تعالی کا ارشاد ہے ؛
ترجمہ: (اے محمد ﷺ) آپ کہہ دیجئے کہ اگر تمہارے باپ اور تمہارے بیٹے اور تمھارا بھائی اور تمہاری بیبیاں اور تمہارا کنبہ اور مال جو تم نے کمائے ہیں اور وہ تجارت جس میں نکاسی نہ ہونے کا تم کو اندیشہ ہو ،اور وہ گھر جس میں رہنا تم پسند کرتے ہو تم کو اللہ سے اور اس کے رسول سے اور اس کی راہ میں جہاد کرنے سے زیادہ پیاری ہوں تو تم منتظر رہو یہاں تک کہ اللہ تعالی اپنا حکم بھیج دیں ۔
اور انس سے روایت ہے کہ؛
ترجمہ:نبیﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تم میں کوئی شخص ایماندار نہیں ہو سکتا جب تک میرے ساتھ اپنے والد سے اپنی اولاد سے اور سب آد میوں سے زیادہ محبت نہ رکھے ۔
اور حضرت انس ہی سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا ؛
ترجمہ: تین چیزیں ایسی ہیں کہ وہ جس شخص میں ہوں گی اس کو ایمان کی حلاوت و میٹھاس نصیب ہو گی ۔ ایک وہ شخص جس کے نزدیک اللہ اور اس کا رسولﷺ سب ماسوا سے زیادہ محبوب ہوں اور ایک وہ شخص جس کو کسی بندہ سے محبت ہو اور صرف اللہ ہی کے لیے ہو ۔اور وہ ایک شخص جس کو اللہ تعالی نے کفر سے بچا لیا ہو اور اس کے بعد وہ کفر کی طرف آنے کو اس قدر ناپسند کرتا ہو جیسے آگ میں دالے جانے کو نا پسند کرتا ہے۔
اور حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں ؛
ترجمہ: ایک دیہاتی رسول ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا ، اس نے عڑض کیا کہ یا رسول ﷺ قیامت کب آئے گی؟رسولﷺ نے عرض کیا کہ کیا قیامت کے لیے تیاری کی ہے ؟ اس نے کہا اللہ اور اس کے رسول کی محبت ، اس کے جواب میں رسولﷺ نے فرمایا کہ آپ اسی کے ساتھ ہوں گے ، جس سے آپ محبت کرتے ہو گے۔
حضرت انس فرماتے ہیں کہ اسلام کے بعد ہمیں رسولﷺ کے اس قول سے زیادہ اور کسی چیز سے خوشی نہیں ہوئی ، کہ رسولﷺ نے فرمایا کہ آپ اس کے ساتھ ہوں گے ، جس سے محبت رکھیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں